حیدرآباد۔6۔فروری(اعتماد نیوز)آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سیما آندھرا کے ارکان اور تلنگانہ ارکان کے شدید احتجاج کے باعث اجلاس کو کل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔اجلاس کے آغاز کے دو منٹ کے دوران ہی ارکان کے احتجاج کی وجہ سے دو پہر تک ملتوی کر دیا گیا۔ چنانچہ دوسری
مرتبہ بھی اجلاس کے آغاز کے بعد دونوں علاقوں کے قائدین کے نعروں کی وجہ سے کل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ اسکے علاوہ تلگو دیشم کے ارکان نے یو پی اے حکومت پر تحریک عدم اعتماد پیش کیا۔آج راجیہ سبھا اجلاس بھی اپنے آغاز کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔ تاہم دوبارہ اسکے آغاز کے بعد بھی صورت حال میں عدم تبدیلی پر کل تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔